‘اسمارٹ’ لوگ‎

وسیم ساحل

صوبہ ٴسندھ کے دارالحکومت، کراچی میں جہاں جدید انداز میں بننے والے نت نئے شاپنگ پلازہ تعمیر ہو رہے ہیں، وہیں انھی شاہراہوں کی فٹ پاتھوں پر بیٹھے ہزاروں افراد کئی روزگار سے وابستہ ہیں۔ حال ہی میں مصنفہ، رومانہ حسین نے ایسے ہی چھوٹے پیشوں سے کم روزگار کمانےوالے سڑکوں پر بیٹھے افراد کی اہمیت کو ابھارنے کیلئے ان افراد کو ایک کتاب میں سمودیا ہے۔

رومانہ کی حال ہی میں ایک کتاب تحریر کی ہے جس کا عنوان ہے ‘اسٹریٹ سمارٹ‘۔۔ یعنی شہر کی گلی کوچوں کے پیشہ ور افراد۔۔ شہر کراچی کی سڑکوں اور گلیوں سے وابستہ ان پیشہ ور افراد میں اخبار فروخت کرنےوالے سے لے کر ‘طوطا فال نکالنے والے قسمت کا حال جاننےوالے افراد کی کہانیاں ان کے پیشے کی اہمیت اور ان پیشوں سے ان کے برسر روزگار کمانے کی روداد تحریر کی ہیں۔

اس کتاب میں رومانہ نے ان مرد خواتین اور بچوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو اپنی ساری زندگی سڑکوں پر کام کرتے گزار دیتے ہیں۔

وائس آف امریکہ سے اپنی اس کتاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رومانہ حسین سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ’کراچی ہو یا دنیا کے دیگر ممالک کا کوئی بھی شہر دوسرے ترقی پذیر ممالک میں سڑکوں پر بہت سے پیشے آپ کو نظر آئیں گے۔ سڑکوں پر ہونے والے یہ پیشے ٹھیلہ گاڑی، کیبن، ٹھیا لگاتے ہیں یا گلی گلی گھومتے ہیں، ایسے پیشے بہت خاص ہوتے ہیں۔ لوگ ایک ہنر لئےہوتے ہیں‘۔

انھوں نے بتایا کہ میری اس کتاب کا مقصد ان لوگوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے کہ یہ لوگ شہر میں موجود ہیں مگر انکے نا ہونے سے شہر پر جو اثر ہوگا اسکےبارے مین سمجھا جائے۔

سڑکوں سے روزی کمانےوالے ان افراد کے بارے میں رومانہ کا مزید کہنا ہے کہ ’سڑکوں پر کام کرنےوالے یہ افراد ایک خاص جسمانی محنت و مشقت بھی کرتے ہیں، ایسے پیشوں سے وابستہ افراد کا گزر اوقات مشکل سے ہوتا ہے، جو دن کے 100 یا 200 روپے ہی کما پاتے ہیں، جس سے وہ اپنے اہلخانہ کی کفالت مشکل سے کرتے ہیں۔

شہر کراچی کی شاہراہوں پر بیٹھے ان افراد سے متعلق اس انگریزی زبان کی اس کتاب میں رومانہ حسین نے مختلف ریڑھی والوں فٹپاتھوں پر ٹھیلے لگانےوالے افراد کے 64 انٹرویوز شامل کئےگئے ہیں۔ اس سے قبل شہر کراچی کی مختلف زاویوں اور اہمیت اور تاریخ کے حوالے سے مصنفہ کی کتاب ‘کراچی والا’ بھی کافی مقبول ہوچکی ہے۔

رومانہ اب تک بچوں کی 50 سے زائد کتابیں لکھ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں