استھماء کی دوا غلط طریقے سے استعمال کرنے کی وجہ کھلاڑی کو سزا

طویل دوڑ کے کھلاڑی Martin Johnsrud Sundby مارٹن کو استھماء کی دوا جس کے استعمال کی اجازت ہے مگر غلط طریقے سے استعمال کرنے کی وجہ سے جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔سزا کا فیصلہ کھیلوں کی عدالت نے کیا ہے۔اس جرم کی وجہ سے کھلاڑی کو عالمی اولمپک میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔اسے دو ماہ کے لیے زیر نگرانی رکھا جائے گا۔نارویجن اسکیٹنگ تنظیم کے نزدیک یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے۔یہ کیس اٹھارہ ماہ تک چلا۔عدالت کے مطابق مارٹن کو استھما کی دوا کے استعمال کی اجازت کے لیے اپیل دائر کرنے کی ضرورت نہیں۔اسکیٹنگ کی تنظیم کے سربراہ Erik R248ste. ایرک کا کہنا ے کہ ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑی کو بے قصور قرار دیا جائے لیکن ہمیں عدالت کا احترام بھی ضر ور کرنا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں