آیورویدک ڈگری والے ڈاکٹرس کو ایلوپیتھی علاج کی اجازت

ناندیڑ : ۱۰؍جولائی (اعتمادنیوز)آیورویدک طریقہ علاج کا کورس مکمل کرنے والے یعنی بی اے ایم ایس ڈاکٹرس کو بھی ایم بی بی ایس طرز پر ایلو پیتھی طریقہ کا علاج کرنے کی اجازت مل چکی ہے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے آج اسے ہری جھنڈی دکھا دی گئی ۔ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن داخل کی گئی تھی ۔ جس میں مطالبہ کیاگیاتھا کہ آیورویدک ڈاکٹرس کو ایلوپیتھی علاج کی اجازت نہ دی جائے ۔ سپریم کورٹ نے ایلوپیتھی ڈاکٹرس کی یہ رٹ خارج کردی اور آیورویدک ڈاکٹرس کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا ہے ۔ اس سے مہاراشٹر کے تقریباً۹۵؍ہزار ڈاکٹرس کو ایلوپیتھی طریقہ کار پر علاج کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی ۔

(Dr.) Mohammad Firoz Alam 
Calligraphist, Journalist, Author, Writer
Resi.  Shanti Vihar, Mangal Bazar,
          Chipiyana Khurd Urf Tigri, 
          Gautam Budh Nagar (UP) 201307 INDIA
Mobile: 91-98117 42537
اپنا تبصرہ لکھیں