آج کی رات دیکھیں کھلی آنکھوں سے آسمان پر تاروں کی بارات

جی ہاں سترا اور اٹھارہ نومبر کی درمیانی شب کو آسمان پر مختلف سیاروں اور سیارچوں کا اجتماع ہو گا جس میں کچھ سیارچے پھلجھڑیوں کی صورت میں آسمان پر اپنی روشنی بکھیریں گے جبکہ ان کی راکھ ریت کے ذروں کی مانند فضاء میں بکھر جائے گی۔اس دوران چاند افق سے نیچے ٹکا رہے گا ۔اس لیے یہ خوبصورت جھلملاتا قدرتی مناظر سے بھپور آسمان رات کے پچھلے پہر آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔سیاروں کے ٹوٹنے کے منظر کو آسمانی طوفان بھی کہا جاتا ہے۔یہ موقع ہرسال آتا ہے۔اس لیے اگر اسے ستاروں کا جشن کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔اس کے علاوہ سیارے وینس جوپیٹر اور مارس بھی ات کے پچھلے پہر آسمان میں ستاروں کی محفل میں آئیں گے۔
اس حسین قدرتی آسمانی نظارے کو ملاحظہ کرنے کا بہترین وقت طلوع سحر سے پہلے ہو گا۔جو لوگ یہ نظارہ دیکھنا چاہتے ہیں وہ اپنے دوستوں یا ساتھیوں کے ساتھکسی تاریک مقام پر سلیپنگ بیگ گرم لباس اور گرم چائے کے تھرمس کے ساتھ رات گزاریں اور طلوع سحر سے پہلے یہ نظارہ دیکھیں اور اپنے دوستوں کے لیے یہ انمول نظارہ فلمبند کرنا نہ بھولیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں