وزارت خارجہ آج میڈیا کی ترقی کے لیے آزادیء اظہار رائے اور خود مختاری سے متعلق ایک لائحہ عمل کا آج اعلان کرے گی۔میڈیا آج اظہار خیال کی آزادی کے سلے میں بڑہتے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔اسی لیے ناروے سلسلے میں بین الاقوامی سطح پر اس فیلڈ میں کام کر ہا ہے۔وزارت خارجہ آج اوسلو میں اس سلسلے میں مختلف سماجی اداروں کے میڈیاز اکادمیات اور ان داروں کے نمائندوں کے لیے ایک حکمت عملی پیش کرے گی جنہوں نے اس میدان میں قابل ذکر خدمات سرانجام دی ہیں۔
جمہوریت اور اظہار رائے کی آزادی ہر ملک کی روزمرہ زندگی میں مسلسل ہونا ضروری ہے۔اسے ہر ملک میں فروغ دینا چاہیے۔ہم سب کو آزادانہ طور پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہیے اور معلومات حاصل کرنی چاہیے۔عوامی خیالات کو میڈیا میں پہنچانے کے لیے مناسب تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔
عوام کو معلومات تک رسائی کے لیے میڈیا کی ایک وسیع رینج کی ضرورت ہے۔جو کہ حکومت اور ارباب اختیار کے کاموں پر مناسب روشنی ڈال سکے۔اس سلسلے میں میڈیا کے اداروں کے اراکین صحافیوں اور تنظیموں کے سربراہوں اور دیگر عملے کو مناسب تربیت ملنی چاہیے۔
کئی صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے کے کئی واقعات کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔جبکہ ایسے معاملات میں صحافیوں کو مکمل تحٖظ فراہم کرنا چاہیے۔یہ بیان وزیر خارجہ برینڈے نے اخباری نمائندوں کو دیا۔
NTB/UFN