Home / حالات حاضرہ / خبریں / نکاح کے وقت غلط عربی تلفظ پر دولہا پکڑا گیا، تلاشی لی تو ایسا انکشاف کہ باراتیوں کی بھی دھلائی ہوگئی

نکاح کے وقت غلط عربی تلفظ پر دولہا پکڑا گیا، تلاشی لی تو ایسا انکشاف کہ باراتیوں کی بھی دھلائی ہوگئی

نکاح کے وقت غلط عربی تلفظ پر دولہا پکڑا گیا،  تلاشی لی تو ایسا انکشاف کہ باراتیوں کی بھی دھلائی ہوگئی

 بھارتی ریاست اتر پردیش میں نکاح خواں نے غلط عربی تلفظ پر ہندو دولہا کی مسلمان لڑکی سے شادی کی کوشش ناکام بنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ نگر کے ایک نوجوان کی دو سال قبل مسلمان لڑکی سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ لڑکی کو اس بات کا پتہ تھا کہ لڑکا ہندو ہے لیکن اس نے اپنے گھر والوں سے یہ بات چھپائی۔ ادھر لڑکے نے بھی خود کو مسلمان ظاہر کیا اور بارات لے کر پہنچ گیا۔

جب نکاح ہونے لگا تو دولہا عربی کلمات سے بالکل ناواقف تھا جس پر نکاح خواں کو شک ہوا۔ نکاح خواں کے کہنے پر دولہا کی تلاشی لی تو اس کے شناختی کارڈ سے انکشاف ہوا کہ وہ ہندو ہے۔ اس کے بعد دلہن کے گھر والوں نے دولہا اور باراتیوں کی خوب درگت بنانے کے بعد انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

 

Check Also

انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلو میں موسم خزاں کی الوداعی پارٹی،فن پاروں کی نمائش اور ادبی محفل

انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلو میں تیس ستمبر بروز جمعرات ڈیزائننگ اور لینگوج گروپ نے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: