Home / حالات حاضرہ / خبریں / گھوٹکی ٹرین حادثہ ، بھارت سے بھی پیغام آ گیا

گھوٹکی ٹرین حادثہ ، بھارت سے بھی پیغام آ گیا

گھوٹکی ٹرین حادثہ ، بھارت  سے بھی پیغام آ گیا 

 اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 62 پاکستانیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم گھوٹکی میں ہونے والے المناک حادثے پر افسردہ ہیں ، اس حادثے میں جان کی بازی ہار جانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

یاد رہے کہ سر سید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے درمیان گھوٹکی کے مقام پر تصاد م ہوا جس کے باعث 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، اس حادثے میں اب تک 62 افراد جان کی بازی ہار چ کے ہیں ، ریسکیو اداروں کی جانب سے آپریشن مکمل کر لیا گیاہے اور اب ٹریک کو کلیئر کیا جارہاہے ۔

 

Check Also

سویڈن میں اخوت اسلامی بورڈ کا اجلاس ڈاکٹر عارف کسانہ کے زیر ادارت

اسٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی) اخوت سویڈن کے انتظامی بورڈ کا اجلاس اخوت سویڈن کے صدر عارف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: