Home / اسلام / سعودی حکام نے حجر اسود کے بعد مقام ابراہیم کی بھی قریب ترین تصاویر جاری کردیں

سعودی حکام نے حجر اسود کے بعد مقام ابراہیم کی بھی قریب ترین تصاویر جاری کردیں

سعودی حکام نے حجر اسود کے بعد مقام ابراہیم کی بھی قریب ترین تصاویر جاری کردیں

سعودی عرب  حکام نے حجر اسود کے بعد مقام ابراہیم کی بھی قریب ترین تصاویر جاری کی ہیں۔

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ادارے رئاسة شؤون الحرمين کی جانب سے جاری کردہ ان تصاویر کو فوٹوگرافی کی جدید ترین تکنیک فوٹو امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ تصاویر بنانے سے پہلے مقام کی اچھی طرح صفائی کی گئی۔مقام ابراہیم وہ پتھر ہے جس پر چڑھ کر حضرت ابراہیمؑ نے بیت اللہ کی دیوار تعمیر کی۔ اس پتھر پر ابراھیم علیہ السلام کے پا‎ؤں کے نشانات موجود ہیں جن کی لمبائی اور چوڑائی 50 سینٹی میٹر ہے۔ اس پتھر کو سونے کے سنہرے جنگلے میں محفوظ کیا گیا ہے۔اس مقام کو مصلے کا درجہ حاصل ہے اور امام کعبہ اسی کے پاس کعبہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھاتے ہیں۔ طواف کے بعد یہاں دو رکعت نفل پڑھنے کا حکم ہے۔

Image
Image

Check Also

سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت ، علامہ طاہر اشرفی نے دبنگ اعلان کردیا

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علما کونسل ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: