Home / حالات حاضرہ / خبریں / بینک کی کارڈ پر برگر آفر لیکن کراچی کی خاتون مختلف کارڈز اکٹھے کرکے کتنے برگر لے گئیں؟ ہنسی روکنا مشکل

بینک کی کارڈ پر برگر آفر لیکن کراچی کی خاتون مختلف کارڈز اکٹھے کرکے کتنے برگر لے گئیں؟ ہنسی روکنا مشکل

بینک کی کارڈ پر برگر آفر لیکن کراچی کی خاتون مختلف کارڈز اکٹھے کرکے کتنے برگر لے گئیں؟ ہنسی روکنا مشکل

ایک  بینک کی طرف متعارف کروائی گئی آفر کا کراچی کی خاتون نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور کارڈ اکھٹے کرکے 208 برگر لے اڑیں۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی میں واقع ایک مشہور بین الاقوامی فوڈ چین کی جانب سے ایک بینک کے   کارڈ پر ڈیل متعارف کروائی گئی جس کے تحت ایک صارف ایک دن میں 550 روپے کے ذریعے چار زنگر برگر حاصل کر سکتا ہے اور ایک کارڈ پر 24 گھنٹے میں دو مرتبہ ڈیل سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔تو جناب جب کراچی کی خاتون کو اس ڈیل کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ فوراً ایک دو نہیں پورے 26 اے ٹی ایم کارڈ لیکر کراچی کے علاقے خیابان شہباز میں واقع فوڈ چین پہنچ گئیں اور ہر کارڈ کے عوض دو ڈیلز آرڈر کر ڈالیں۔

فوڈ چین کے مینیجر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خاتون کو برگر دینا تو ہماری مجبوری تھی کیونکہ کمپنی نے یہ ڈیل متعارف کروا رکھی تھی لیکن اس سے بھی دلچسپ بات یہ تھی کہ خاتون کو تمام کارڈز کے پن کوڈز بھی یاد تھے یا پھر انہوں نے پن کوڈذ اپنے موبائل میں سیو کر رکھے تھے۔ بین الاقوامی فوڈ چین کے مینیجر نے بتایا کہ خاتون نے 26800 روپے کا بل ادا کیا اور 208 برگر لیکر چلی گئیں۔

 

Check Also

سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت ، علامہ طاہر اشرفی نے دبنگ اعلان کردیا

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علما کونسل ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: