Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / ائیرپورٹ عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

ائیرپورٹ عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

 

ائیرپورٹ عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

ائیر پورٹ عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا گم ہونے والا 15 لاکھ روپے مالیت کا سامان واپس پہنچادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ائیر پورٹ کے عملے نے جنوبی کوریا سے آنے والے مسافر کا 15لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ ہینڈ کیری واپس کردیا۔ ہینڈ بیگ میں 6ہزار 5سو ڈالر، 3موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں سمیت دیگر سامان شامل تھا۔مسافر قیصر نوید پرواز ای کے 614 پر دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا لیکن ایئرپورٹ پر قیصر نوید کا ہینڈ کیری کوئی اور مسافر  ساتھ لے گیا تھا۔سول ایوی ایشن کے عملے نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہینڈ کیری لے جانے والے مسافر کو ٹریس کیا اور ہینڈ کیری دوسرے مسافر سے لے کر اصل مالک تک پہنچادیا۔

 

Check Also

اردگان نے پوپ فرانسس کو فون گھمادیا، اسرائیل کے حوالے سے سخت موقف، سزا کا مطالبہ کردیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: