Home / حالات حاضرہ / خبریں / اے ایس ایف ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری

اے ایس ایف ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری

اے ایس ایف ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری

ایئرپوٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف)نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر تعینات ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پاکستان بھر میں تعینات اہلکاروں کے ڈیوٹی ٹائمنگ میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی افسران و ملازمین موبائل فون پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ استعمال نہیں کرسکیں گے،سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ملازمین دورانِ ڈیوٹی یونیفارم میں تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں، حکم عدولی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سرکلر میں تمام کمپنی کمانڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی شفٹوں میں آنے والے ملازمین کو نئے حکم نامے پربریفنگ دیں اور پالیسی پر ہر صورت عمل کرنے کا پابند کریں۔

 

Check Also

انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلو میں موسم خزاں کی الوداعی پارٹی،فن پاروں کی نمائش اور ادبی محفل

انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلو میں تیس ستمبر بروز جمعرات ڈیزائننگ اور لینگوج گروپ نے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: