Home / حالات حاضرہ / خبریں / کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے بعد کتنے لاکھ سیاح سپین کی سیاحت کر سکتے ہیں ؟ یورپی ملک میں سیاحتی انڈسٹری کے لیے بڑی خبر آگئی

کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے بعد کتنے لاکھ سیاح سپین کی سیاحت کر سکتے ہیں ؟ یورپی ملک میں سیاحتی انڈسٹری کے لیے بڑی خبر آگئی

کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے بعد کتنے لاکھ سیاح سپین کی سیاحت کر سکتے ہیں ؟ یورپی ملک میں سیاحتی انڈسٹری کے لیے بڑی خبر آگئی 

کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے بعد رواں سال ساڑھے چار لاکھ تک سیاح سپین کی سیاحت کر سکتے ہیں۔ماہرین کا کہناہے کہ اگر اسی رفتار سے ویکسین لگانے کاعمل جاری رہا تو سیاحوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے تاہم سست روی کے باعث یہ تعداد 15 ملین کمی کا شکار بھی ہوسکتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ویکسینیشن میں تاخیر کے باعث سپین کو 60 ہزار ملین یورو کا نقصان بھی ہوسکتاہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کے باشندے سپین کے سفر کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ماہرین کا کہناہے کہ برطانوی سیاح ویکسینیشن کے بعد سفر کے لیے تیار ہیں۔جرمن سیاحوں کی جانب سے بین الاقوامی سفر پر آمادگی ظاہر نہیں کی گئی۔ سپین میں 20 ملین سے کم غیر ملکی سیاح ریکارڈ کیے گئے اور گزشتہ سال آمدنی میں 75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

Check Also

انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلو میں موسم خزاں کی الوداعی پارٹی،فن پاروں کی نمائش اور ادبی محفل

انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلو میں تیس ستمبر بروز جمعرات ڈیزائننگ اور لینگوج گروپ نے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: