Home / ادب / کچھ لوگوں کی زبانیں کاٹنا پڑیں گی.

کچھ لوگوں کی زبانیں کاٹنا پڑیں گی.

May be an image of standing, horse and outdoors

 

‏بادشاہ نے گدھوں کو قطار میں چلتے دیکھا تو کمہار سے پوچھا، “تم انہیں کس طرح سیدھا رکھتے ہو؟”
کمہار نے جواب دیا کہ “جو بھی گدھا لائن توڑتا ہے، میں اسے سزا دیتا ہوں، بسی اسی خوف سے یہ سب سیدھا چلتے ہیں۔”
بادشاہ نے کہا، “کیا تم ملک میں امن قائم کر سکتے ہو؟”
کمہار نے حامی بھر لی, ‏بادشاہ نے اسے منصب عطا کر دیا۔ پہلے ہی دن کمہار کے سامنے ایک چوری کا مقدمہ لایا گیا۔
کمہار نے فیصلہ سنایا کہ “چور کے ہاتھ کاٹ دو۔”جلاد نے وزیر کی طرف دیکھا اور کمہار کے کان میں بولا کہ “جناب یہ وزیر صاحب کا خاص آدمی ہے۔”‏کمہار نے دوبارہ کہا کہ “چور کے ہاتھ کاٹ دو۔”
اس کے بعد خود وزیر نے کمہار کے کان میں سرگوشی کی کہ “جناب تھوڑا خیال کریں۔ یہ اپنا خاص آدمی ہے۔”
کمہار بولا، “چور کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں اور شفارشی کی زبان کاٹ دی جائے۔”
اور کہتے ہیں کمہار کے صرف اس ایک ‏فیصلے کے بعد پورے ملک میں امن قائم ہو گیا۔
ہمارے ہاں بھی امن قائم ہو سکتا ہے مگر اس کے لئے چوروں کے ہاتھ کاٹنا پڑیں گے اور کچھ لوگوں کی زبانیں کاٹنا پڑیں گی.

Check Also

مچھلی کے پیٹ میں موتی

Naveed ﺍﻳﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﻛﺎ ﺫﻛﺮ ﮨﮯ ﻛﮧ ﺍﻳﮏ ﺗﮭﺎ ﻣﭽﮭﯿﺮﺍ، ﺍﭘﻨﮯ ﻛﺎﻡ ﻣﻴﮟ ﻣﮕﻦ ﺍﻭﺭ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: