Home / حالات حاضرہ / خبریں / جرمنی میں پارکس میں رکھے گئے یہ ڈبے کس لیے ہیں؟ جان کر ہر کوئی عش عش کر اُٹھے

جرمنی میں پارکس میں رکھے گئے یہ ڈبے کس لیے ہیں؟ جان کر ہر کوئی عش عش کر اُٹھے

جرمنی میں پارکس میں رکھے گئے یہ ڈبے کس لیے ہیں؟ جان کر ہر کوئی عش عش کر اُٹھے

جرمنی کے ایک شہر میں بے گھر افراد کے لیے پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر سلیپنگ پوڈز نصب کر دیئے گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ بے مثال کام جرمن شہر اولم (Ulm)کی انتظامیہ نے کیا ہے۔ ان پوڈز کو ’اولمر نیسٹ‘ (Ulmer Nest)کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ’گھونسلے‘سردی کے موسم میں بے گھر افراد کے آرام کرنے کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پوڈز لکڑی اور سٹیل سے بنائے گئے ہیں۔ مقامی حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ پوڈز اتنے بڑے ہیں کہ ان میں بیک وقت دو لوگ آرام کر سکتے ہیں۔ ان پوڈز کو استعمال کرنے کے لیے لوگوں کو کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ان پوڈز کو سنسرز کے ذریعے ایک نیٹ ورک سے منسلک کیا گیا ہے۔انہی سنسرز کے ذریعے پوڈز کے ساتھ درپیش آنے والے کسی بھی مسئلے سے انتظامیہ کو آگاہی رہے گی اور انہیں بروقت ٹھیک کیا جا سکے گا۔ا س کے علاوہ یہ بھی معلوم رہے گا کہ کب کون سا پوڈ استعمال ہو رہا ہے۔

Check Also

سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت ، علامہ طاہر اشرفی نے دبنگ اعلان کردیا

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علما کونسل ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: