Home / 2021

Yearly Archives: 2021

سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت ، علامہ طاہر اشرفی نے دبنگ اعلان کردیا

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کےلئےپاکستانی حکومت اور عوام کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، حوثی باغی خطے کی سلامتی کے لئے ...

Read More »

چین نے شہریوں کو کورونا ویکسین کی ایک ارب سے زائد خوراکیں لگادیں، دنیا کو حیران کردیا

 چین نے کورونا ویکسی نیشن مہم میں حیران کن کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ویکسین کی ایک ارب سے زائد خوراکیں لگادیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق چین کے ویکسی نیشن پروگرام نے حالیہ مہینوں میں تیزی اختیار کی ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران کورونا ...

Read More »

اسامہ بن لادن سے متعلق عمران خان کے بیان پر شاہ محمود قریشی کی وضاحت آگئی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق افغان ٹی وی کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میڈیا کے چند حلقوں نے بیان بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ انٹرویو کے دوران ...

Read More »

بھائی کی شادی میں رقص کرتے ہوئے نوجوان اچانک گر کر فوت ہو گیا

مصر کے شہر المنزلہ میں ایک گھر میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب دولہا کا بھائی دیگر افراد کے ساتھ رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گر پڑا اور پھر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ العربیہ نیوز کے مطابق یہ اندوہ ناک واقعہ دارالحکومت قاہرہ سے 200 کلو ...

Read More »

ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی کے انتخاب پر اسرائیل کا شدید تحفظات کا اظہار

اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی کے انتخاب پر عالمی برادری کو گہری تشویش ہونی چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیئر حیت نے کہا ہے کہ ابراہیم رئیسی ایران کے اب تک کے سب سے زیادہ بنیاد پرست صدر ہیں، نئے صدر ایران کی جوہری سرگرمیوں کو فروغ ...

Read More »

بھارت میں ’ کورونا ماتا‘ مند ر کی تعمیر ، پوجا بھی شروع ہوگئی

بھارتی ریاست اُتر پردیش میں’ کورونا ماتا‘ کے نام سے مندر تعمیر کرکے اس کی عبادت شروع کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مندر اترپردیش کے گاؤں  شکلاپور  میں بنایا گیا ہے۔ یہ مندر نیم کے ایک درخت کے نیچے بنایا گیا ہے جہاں نہ صرف اس گاؤں سے، بلکہ آس پاس کے دیہات سے بھی لوگ آکر کورونا ...

Read More »

سپین میں بیٹی کی زبردستی شادی کرانے کی کوشش پر پاکستانی شخص گرفتار

ہسپانوی شہر ویلنسیا میں نیشنل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 56 سالہ پاکستانی کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار پاکستانی پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور اپنی بیٹی کو گھر میں قید کررکھااورلڑکی کو پاکستان میں شادی کے لئے مجبور کرنے کے ساتھ بات نہ ماننے کی صورت میں مستقل طور پر پاکستان بھیجنے کے لئے دھمکارہاتھا۔ پولیس نے ...

Read More »

سعودی عرب کی حکومت نے حج پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی

 سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہےکہ خواتین اب محرم کے بغیر بھی حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج کا کہنا ہےکہ رواں سال حجاج کرام کے لیے تین پیکجز کو منظور کیا گیا ہے جن میں سے ایک خواتین کے لیے ہے۔ حج کی خواہش رکھنے والی خواتین اب انفرادی طور ...

Read More »

جامعہ اشرفیہ نے ٹک ٹاک اور سنیک ویڈیوز کے حوالے سے فتوی جاری کردیا

جامعہ اشرفیہ نے مشہور ایپلیکشن ٹک ٹاک اور سنیک ویڈیوز کے استعمال کو حرام قرار دیدیا ہے۔ سما نیوز کے مطابق  جامعہ اشرفیہ کے فتویٰ  میں کہا گیا ہے کہ  یہ ویڈیوز بنانا اور اسے دوسروں کو فارورڈ کرنا حرام ہے۔ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی ٹک ٹاک اور سنیک ویڈیو ایپ کی گندی اور بیہودہ ویڈیوز ...

Read More »

مسلمان ملک کے ائیر پورٹ میں موجود فوجی اڈے پر حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود فوجی مرکز کو بمبار ڈرون طیارے سے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ العربیہ نیوز کے مطابق سوموار کی صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اندر فوجی اڈے کے اندر فضائی ڈیفنس وال میں ایک ڈرون ...

Read More »
Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.