Home / حالات حاضرہ / خبریں / ناروے میں وبائی مرض کے پھیلاؤ کی وجہ سے نئے سال کی آتش بازی پر پابندی

ناروے میں وبائی مرض کے پھیلاؤ کی وجہ سے نئے سال کی آتش بازی پر پابندی

ناروے کی مقامی کاؤنٹیز نے اس بات پر غور کیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر کس طرح حفاظتی اقدامات کے ساتھ آتش بازی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے لیکن تمام کاؤنٹیز اور شہری آبادی کے محکمہء ماحولیات اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ آتش بازی کے دوران حفظان صحت کے اقدامات پر عمل کرنا ممکن نہیں جس کی وجہ سے وباء کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہو سکتا ہے لہٰذا نئے سال کے موقع پر آتش بازی نہیں ہو گی۔
شہری آبادی کے محکمہء ماحولیات کے ڈائیریکٹر رچرڈ کونگسٹن کے مطابق یہ بات ہے تو افسوسناک لیکن اس وقت یہی سب سے بہتر ہے۔کاؤنٹی اس بات پر غور کر رہی ہے کہ ان حالات میں کس طرح اس وقت نئے سال کا استقبال اس طرح کیا جائے جو کہ وبائی کنٹرول کے مطابق ہو۔
محمہء ماحولیات کے مطابق اس سال پانچ ملین کراؤن کی رقم نئے سال کے استقبال اور حفاظتی اقدامات کے لیے مخصوص کی گئی تھی۔
UFN/NTB

Check Also

سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت ، علامہ طاہر اشرفی نے دبنگ اعلان کردیا

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علما کونسل ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: