Home / حالات حاضرہ / خبریں / برٹش ائیر ویز کو لاہور کیلئے فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی،ہفتہ وار کتنی پروازیں چلیں گی؟تفصیلات جانئے

برٹش ائیر ویز کو لاہور کیلئے فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی،ہفتہ وار کتنی پروازیں چلیں گی؟تفصیلات جانئے

برٹش ائیر ویز کو لاہور کیلئے فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی،ہفتہ وار کتنی پروازیں چلیں گی؟تفصیلات جانئے

برٹش ائیر ویز کو اسلام آباد کے بعد لاہور کیلئے فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی، برٹش ائیر لاہور کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے برطانوی ائیرلائن برٹش ائیر کو لاہور کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی، برٹش ائیرویز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے لاہور اور لاہور سے ہیتھرو ائیرپورٹ کیلئے ہفتے میں چار پروازیں آپریٹ کرے گی۔سی اے اے کے ڈائیریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹفکیشن جاری کردیا، حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد سی اے اے نے برٹش ائیرویز کو لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی، برٹش ائیرویز نے اسلام آباد کے بعد لاہور میں پروازیں شروع کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو درخواست دی تھی۔

 

Check Also

سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت ، علامہ طاہر اشرفی نے دبنگ اعلان کردیا

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علما کونسل ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: