Home / حالات حاضرہ / خبریں / سیاحوں سے بھری کشتی جھیل میں الٹ گئی،19افراد جاں بحق

سیاحوں سے بھری کشتی جھیل میں الٹ گئی،19افراد جاں بحق

سیاحوں سے بھری کشتی جھیل میں الٹ گئی،19افراد جاں بحق 

سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کینجر جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد کی حالت غیر ہے۔ ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ کینجر جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی تیز ہواو¿ں کے باعث الٹ گئی، اور واقعہ کشتی کے لکڑی پرانی ہونے اور زیادہ سواری بیٹھانے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے باعث 4 خواتین سمیت 19 افراد ڈوب کر چل بسے، جب کہ 3 خواتین ماہین، رشیداں اور روبینہ کو بچا کر سول ہسپتال مکلی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب کینجر جھیل کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کو بچانے کے لیے پاک بحریہ کی بھی معاونت حاصل کرلی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کا سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، پاک بحریہ کے غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

Check Also

افغانستان میں سینکڑوں بچے والدین سے بچھڑ گئے

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔جو کہ اس وجہ سے تھی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: