Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / حکومت نے 15 ستمبر کا اعلان کیا لیکن وہ شہر جہاں سکول کھول دیے گئے

حکومت نے 15 ستمبر کا اعلان کیا لیکن وہ شہر جہاں سکول کھول دیے گئے

حکومت نے 15 ستمبر کا اعلان کیا لیکن وہ شہر جہاں سکول کھول دیے گئے

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر قائد میں سکولز کھول دیے۔

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں سکول کھول دیے گئے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سکول احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولے گئے ہیں، تمام ادارے کھول دیے گئے لیکن سکول ابھی تک بند ہیں، سکولوں کو مزید بند رکھا گیا تو طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے 15 ستمبر سے سکول کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے 15 اگست کو سکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے واضح کیا تھا کہ حکومتی ڈیڈ لائن سے پہلے سکول کھولے گئے تو کارروائی کی جائے گی۔

 

Check Also

ای کامرس کمپنی ایمازون پاکستان کو سیلر لسٹ میں ڈالنے پر رضا مند ہو گئی

اکستان کے مشیر تجارت رزاق داود نے بتایا ہے کہ معروف ای کامرس کمپنی ایمازون ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: