Home / حالات حاضرہ / خبریں / ایک فٹ بال میچ جو اٹلی اور سپین میں کورونا وائرس پھیلنے کا سبب بنا

ایک فٹ بال میچ جو اٹلی اور سپین میں کورونا وائرس پھیلنے کا سبب بنا

 

ایک فٹ بال میچ جو اٹلی اور سپین میں کورونا وائرس پھیلنے کا سبب بنا

اٹلی اور سپین میں کورونا وائرس سنگین تباہی پھیلا چکا ہے اور اب تک پھیلا رہا ہے۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ ایک فٹ بال میچ کی وجہ سے ان ممالک میں کورونا وائرس پھیلا۔ si.com کے مطابق یہ میچ اٹلی کے شہر میلن میں اٹلانٹا اور ویلنشیا کے درمیان کھیلا گیا تھا ۔ میلن کے معروف سین سیرو سٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کو دیکھنے 40ہزار لوگ آئے اور اس کے دو ہفتے بعد جرمنی اور سپین کے طول و عرض میں کورونا وائرس کے کیس تیزی سے سامنے آنے لگے۔

ماہرین ان کیسز کا تعلق 19فروری کو ہونے والے اس فٹ بال میچ سے جوڑ رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ویلنشیاءکی آدھی سے زیادہ ٹیم بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی۔ اس میچ کے دو دن بعد اٹلی میں مقامی سطح کا پہلا کیس سامنے آیا۔ چنانچہ ماہرین کورونا وائرس کے حوالے سے سین سیرو سٹیڈیم کو ’گراﺅنڈ زیرو‘ قرار دے رہے ہیں۔ برگیمو کے میئر جیورجیو گوری کا کا کہنا تھا کہ ”اگر ماہرین کی بات درست ہے کہ کورونا وائرس جنوری میں ہی یورپ میں پہنچ چکا تھا، تو یقینا اس میچ نے اسے پھیلانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہو گا اور 40ہزار تماشائیوں میں سے بڑی تعداد وائرس سے متاثر ہو کر سٹیڈیم سے واپس گئی ہو گی۔“

Check Also

انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلو میں موسم خزاں کی الوداعی پارٹی،فن پاروں کی نمائش اور ادبی محفل

انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلو میں تیس ستمبر بروز جمعرات ڈیزائننگ اور لینگوج گروپ نے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: