Home / حالات حاضرہ / خبریں / قرنطینہ میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے 13 ڈاکٹرز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

قرنطینہ میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے 13 ڈاکٹرز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

 قرنطینہ میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے 13 ڈاکٹرز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والے 13ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے اپنے مراسلے میں سفارش کی ہے کہ بیڈ ایکٹ کے تحت 4 لیڈی اور 9 میل ڈاکٹروں کو شوکاز  نوٹس جاری کیے جائیں ، جن ڈاکٹروں کیخلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے ان ڈاکٹرز نے گذشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کے لیے قائم قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا تھا۔دوسری جانب کوئٹہ میں قائم قرنطینہ مرکز میں ایران سیآنے والے افراد کی کورونا وائرس کے حوالے سےسکریننگ جاری ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق قرنطینہ مرکز میں ایران سے آنے والے تمام افراد کی سکریننگ کی جارہی ہے اور اس کے علاوہ مشتبہ افراد کے جسم کا درجہ حرارت چیک کرنے کے ساتھ ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔

 

 

Check Also

سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت ، علامہ طاہر اشرفی نے دبنگ اعلان کردیا

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علما کونسل ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: