Home / حالات حاضرہ / خبریں / کرونا وائرس :پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ

کرونا وائرس :پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ

کرونا وائرس :پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ

دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی کروناوائرس کے خطرات سے محفوظ رہنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صوبہ سندھ جہاں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں کے علاوہ پنجاب میں بھی وائرس سے بچاو کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرمطابق کرونا وائرس کے 5 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی ہیں۔ مشتبہ مریض پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے اسپتالوں میں زیر نگرانی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق یاسمین راشد نے بتایا کہ ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو گجرات، 1ٹی ایچ کیو لودھراں، 1 ٹی ایچ کیو تاندلیانوالہ، 1 بے نظیر اسپتال راولپنڈی اور 1 حافظ آباد میں زیر نگرانی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بتایا کہ اب تک پنجاب کے اسپتالوں میں 81 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے جب کہ 76 مریضوں کو کلئیر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے

دس مریضوں کو فوری اور 66 کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کلئیر کیا گیا ہے تاہم 5 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 15 روز میں بیرون ملک سے واپس آئے 45 سو سے زائد افراد کی سکریننگ کی جا چکی ہے اور ابھی تک کسی مریض میں کرونا وائرس کی مکمل علامات ظاہر نہیں ہوئیں ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں۔

 

Check Also

ایک خواب ایک حقیقت

sajida parveen: دوڑ کے مقابلوں میں فِنِش لائن سے چند فٹ کے فاصلے پر کینیا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: