Home / حالات حاضرہ / خبریں / پاکستان کا وہ علاقہ جہاں غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

ضلعی انتظامیہ نے غیر مقامی افراد کے داخلہ پر پابندی لگا دی۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر کی سفارش پر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر کے غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے غیر مقامی افراد کو امن و امان کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر مقامی سرکاری ملازمین اور مزدور اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ دو ماہ قبل 10 جون کو بھی شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جس میں غیر مقامی افراد کے داخلے کو ممنوعہ قرار دیا تھا جبکہ سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد تھی۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔اس سے قبل بھی حالات کے پیش نظر شمالی وزیرستان میں اس طرح کی پابندی عائد کی جاتی رہی ہے۔

 

Check Also

ایک خواب ایک حقیقت

sajida parveen: دوڑ کے مقابلوں میں فِنِش لائن سے چند فٹ کے فاصلے پر کینیا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: