Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / افغان طالبان کاپولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ، اتنے لوگ نشانہ بن گئے کہ اشرف غنی بھی چپ نہ رہ سکے

افغان طالبان کاپولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ، اتنے لوگ نشانہ بن گئے کہ اشرف غنی بھی چپ نہ رہ سکے

افغان طالبان کاپولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ، اتنے لوگ نشانہ بن گئے کہ اشرف غنی بھی چپ نہ رہ سکے

افغان صوبے قندھار کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ہیں، حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان افغانستان نے قبول کی ہے ۔

افغان میڈیا کے مطابق قندھار پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 7 عام شہری اور 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں 60 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 40 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو شام 4 بج کر 40 منٹ پر اس وقت حملہ شروع ہوا جب ایک کار بم دھماکے کے بعد مسلح افراد پولیس ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہوگئے۔ طالبان جنگجوﺅں اور افغان سکیورٹی فورسز میں 2 گھنٹے سے زائد مقابلہ جاری رہا اور 7 بجے ہیڈ کوارٹر کو کلیئر کرایا گیا ۔

افغان صدر اشرف غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت ملک میں امن کے راستے تلاش کر رہی ہے لیکن اس طرح کے حملوں کے ذریعے طالبان یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ ملک میں امن نہیں چاہتے۔

 

Check Also

ای کامرس کمپنی ایمازون پاکستان کو سیلر لسٹ میں ڈالنے پر رضا مند ہو گئی

اکستان کے مشیر تجارت رزاق داود نے بتایا ہے کہ معروف ای کامرس کمپنی ایمازون ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: