Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / چین کے مال بردار بحری جہاز میں آگ بجھانے والی گیس لیک ہوگئی لیکن پھر اس کا جہاز کے عملے پر کیا اثر پڑا ؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

چین کے مال بردار بحری جہاز میں آگ بجھانے والی گیس لیک ہوگئی لیکن پھر اس کا جہاز کے عملے پر کیا اثر پڑا ؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

چین کے مال بردار بحری جہاز میں آگ بجھانے والی گیس لیک ہوگئی لیکن پھر اس کا جہاز کے عملے پر کیا اثر پڑا ؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

چین میں ایک مال بردار بحری جہاز میں خطرناک گیس خارج ہونے کے باعث 10 افراد ہلاک اور 19 کی حالت غیر ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی بندرگاہ لونگیان پورٹ کے نزدیک ایک بحری جہاز میں آگ بجھانے کے لیے استعمال ہونے والے آلات میں سے گیس خارج ہونے لگی اور جہاز کے کئی حصوں میں بھر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے جب کہ 19 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

گیس سے بے حال افراد کو طبی امداد فراہمی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ کارگو شپ کی بھی مرمت کردی گئی ہے۔ حادثہ بحری جہاز کے عملے کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے جہاز کے عملے میں سے سیفٹی اہلکاروں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔ چین میں سیفٹی اقدامات کو پہلی ترجیح پر رکھا جاتا ہے اور اس سے روح گردانی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

 

Check Also

ای کامرس کمپنی ایمازون پاکستان کو سیلر لسٹ میں ڈالنے پر رضا مند ہو گئی

اکستان کے مشیر تجارت رزاق داود نے بتایا ہے کہ معروف ای کامرس کمپنی ایمازون ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: