Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ پسپا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ پسپا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ پسپا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان کی شوال ویلی میں دہشتگردوں نے مکی گڑھ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا،چیک پوسٹ پر موجود جوانوں نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی شوال ویلی میں دہشتگردوں نے مکی گڑھ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا،پاک فوج کے جوانوں نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بویا چیک پوسٹ سے 5 لاشیں برآمدہوئی ہیں ،لاشیں اسی علاقے سے ملی ہے جہاں گزشتہ روز ایک گروہ نے فوجی چوکی پر حملہ کیا تھا،آئی ایس پی آر کے مطابق نالے سے ملنے والی لاشوں پر گولیوں کے زخموں کے نشان ہیں ،لاشیں فوج کی پٹرولنگ ٹیم کو ایک نالے سے ملیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

 

Check Also

ای کامرس کمپنی ایمازون پاکستان کو سیلر لسٹ میں ڈالنے پر رضا مند ہو گئی

اکستان کے مشیر تجارت رزاق داود نے بتایا ہے کہ معروف ای کامرس کمپنی ایمازون ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: