Home / حالات حاضرہ / خبریں / وہ ایک پھل جو آپ کے گردوں میں پتھری نہیں بننے دیتا

وہ ایک پھل جو آپ کے گردوں میں پتھری نہیں بننے دیتا

وہ ایک پھل جو آپ کے گردوں میں پتھری نہیں بننے دیتا کروندا یا سرخ گوندنی ایک فالسے کی شکل کا پھل ہے جسے انگریزی میں Cranberryکہا جاتا ہے۔ اب طبی ماہرین نے اس چھوٹے سے پھل کے کئی بڑے فائدے بتا دیئے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین نے اس کا پہلا فائدہ یہ بتایا ہے کہ یہ پھل آدمی کے گردوں میں پتھری نہیں بننے دیتا۔ اس میں کیونک ایسڈ اور دیگر ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو پتھری کو بننے سے روکتے ہیں اور انہیں گھُلا دیتے ہیں۔اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ یہ منہ کی مجموعی صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اس میں پروانتھوسائنی ڈین نامی ایک عنصر پایا جاتا ہے جو منہ میں ایسے بیکٹیریا کی نمو کو روکتا ہے جو دانتوں کو کیڑا لگنے اور سڑ کر ان میں سوراخ ہوجانے کا سبب بنتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ پھل دانتوں اور مسوڑھوں کی کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کروندا ہماری جلد کو بھی صاف شفاف اور چمکدار رکھتا ہے اور قبل از وقت عمررسیدگی سے نجات دلاتا ہے۔ اس میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ہماری جلد کے لیے انتہائی اہمیت کے حمل ہیں۔اس پھل سے وزن کم کرنے میں بھی بہت مدد ملتی ہے اور اس کی خوبی بھی اس میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے ہی ہے۔ مزید یہ پیشاب کی نالی کو صحت مند رکھتا ہے، انفلیمیشن کو کم کرتا ہے، جسم میں کینسر کے ٹیومر کو بننے اور پھیلنے سے روکتا ہے اور یہ ہماری قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔یہ پھل معدے کے لیے بھی بے شمار فوائد کا حامل ہے۔

 

Check Also

افغانستان میں سینکڑوں بچے والدین سے بچھڑ گئے

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔جو کہ اس وجہ سے تھی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: