ولیمے کے روز دولہا کی ’دھلائی‘ ہوگئی

ولیمے کے روز دولہا کی ’دھلائی‘ ہوگئی

دولہا کی ولیمہ کے روز دھلائی ہوگئی۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق کمالیہ کے رہائشی مہران کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی شادی ہال میں ہورہی تھی جہاں دولہا والوں نے معمولی بات پر موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، موٹر سائیکل سوار نے ساتھیوں کو بلالیا، جنہوں نے نہ صرف دولہا کی دھلائی کر ڈالی بلکہ اٹھا کر بھی لے گئے، تاہم پولیس نے دولہا کو بازیاب کرالیا، دولہا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی امداد لینے کے بعد ولیمہ میں شریک ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)