Home / حالات حاضرہ / خبریں / جارج بش کی پوتی نے شادی کرلی

جارج بش کی پوتی نے شادی کرلی

جارج بش کی پوتی نے شادی کرلی

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی پوتی ایشلے واکر بش رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق 29سالہ ایشلے واکر نے امریکی شہر آسٹن میں اپنے منگیتر جولیان لی فیور کے ساتھ زندگی بھر ساتھ نبھانے کا عہد کیا۔ ان کی شادی کی تقریب ان اہتمام ایشلے کی بڑی بہن لورین بش نے کیاتھا۔

رپورٹ کے مطابق ایشلے اور جولیان کی منگنی 2017ءمیں ہوئی تھی اور ان کی منگنی کا اعلان بھی ایشلے کی بہن لورین نے ہی کیا تھا۔ شادی کی ویڈیوز اور تصاویر بھی لورین نے ہی سب سے پہلے آن لائن پوسٹ کیں، جو آن کی آن میں بہت وائرل ہو گئیں۔شادی کی تقریب میں بش فیملی کے بیشتر افراد سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ ایشلے اور لورین سابق صدر جارج بش کے بیٹے نیل بش کی صاحبزادیاں ہیں۔

 

Check Also

افغانستان میں سینکڑوں بچے والدین سے بچھڑ گئے

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔جو کہ اس وجہ سے تھی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: