”پاکستانی آرمی چیف ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ، منفی باتیں کرنی ہے تو مجھ سے نہ کریں“ گوپال چاولہ کا بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب

”پاکستانی آرمی چیف ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ، منفی باتیں کرنی ہے تو مجھ سے نہ کریں“ گوپال چاولہ کا بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب

سکھ رہنما گوپال چاولہ نے بھارتی میڈیا کو منہ تو ڑ جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی آرمی چیف ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ، منفی باتیں کرنی ہیں تو مجھ سے نہ کریں، آرمی چیف ہم سے ہاتھ ملاتے ہیں تو فخر سمجھتے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جب گوپال چاولہ سے یہ سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان کے آرمی چیف سے کیوں ملے تو سکھ رہنما نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ منفی باتیں کرنی ہیں تو مجھ سے نہ کریں، بات کوغلط موڑپر نہ لے جائیں اورجنرل باجوہ سے ہاتھ ملانے پر منفی پراپیگنڈا نہ کریں ، میں نے جنرل باجوہ سے ہاتھ ملایا ہے اور ان سے ملنے کواپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف ہمارے دل میں ر ہتے ہیں ، بات کوغلط موڑ پر نہ لے جائیں ، پاکستان کے آرمی چیف ہم سے ہاتھ ملاتے ہیں تو فخر سمجھتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ملکوں میں بھائی چارہ اور دوستی چاہتے ہیں ، میری خوش قسمتی ہے کہ جنرل باوجوہ سے ملا،آرمی چیف تو محبتیں چاہتے ہیں ، عمران خان ، سدھو صاحب کی باتیں کریں منفی بات نہ کریں۔ گوپال چاولہ نے کہا کہ میں گور و دوارے ایسوسی ایشن کا چیئر مین ہوں اور یہ پروگرام تو منعقد ہی ہم نے کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)