Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / پاکستان کی وہ عدالت جس نے ایک ہی سماعت پر قتل کے مجرم کو سزا سنادی، یہ کارروائی مسلسل کتنے گھنٹے جاری رہی اور مجرم نے قتل سے پہلے لڑکی کیساتھ کیا حرکت کی تھی؟ نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان کی وہ عدالت جس نے ایک ہی سماعت پر قتل کے مجرم کو سزا سنادی، یہ کارروائی مسلسل کتنے گھنٹے جاری رہی اور مجرم نے قتل سے پہلے لڑکی کیساتھ کیا حرکت کی تھی؟ نئی تاریخ رقم ہوگئی

 پاکستان کی وہ عدالت جس نے ایک ہی سماعت پر قتل کے مجرم کو سزا سنادی، یہ کارروائی مسلسل کتنے گھنٹے جاری رہی اور مجرم نے قتل سے پہلے لڑکی کیساتھ کیا حرکت کی تھی؟ نئی تاریخ رقم ہوگئی 

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان کے جج ملک خالد محمود نے کمسن بچی سے زیادتی اورقتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو پہلی ہی سماعت میں مجموعی طور پر4 مرتبہ سزائے موت،32 سال قیداور25 لاکھ روپے جرمانے ومعاوضے کی سزاکاحکم دیا ہے ،مقدمہ کی ایک روز میں مسلسل 12 گھنٹے سماعت ہوئی، مجرم کو اپیل کیلئے 7 روز کی مہلت دی گئی ہے ۔

پولیس تھانہ سٹی دنیا پور کے مطابق محمدجاویدنے 20 فروری کو مقدمہ درج کرایا کہ اس کی 6 سالہ بیٹی عاصمہ لاپتہ ہے ،تفتیش پر معلوم ہواکہ بچی کے کزن ملزم علی حیدر نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش گندے پانی کے تالاب میں پھینک دی،مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر علی حیدرپاکستان پینل کوڈکی مختلف دفعات کے تحت سزا سنائی گئی۔ قانون کے تحت مجرم کو7 روزکے اندرسزاکے فیصلے کے خلاف اپیل کرنا ہوگی اور مجرم کی جانب سے اپیل نہ کرنے پرجیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے اپیل دائرکی جائے گی اور حکومت کی جانب سے وکیل بھی فراہم کیاجائے گا۔

 

Check Also

ای کامرس کمپنی ایمازون پاکستان کو سیلر لسٹ میں ڈالنے پر رضا مند ہو گئی

اکستان کے مشیر تجارت رزاق داود نے بتایا ہے کہ معروف ای کامرس کمپنی ایمازون ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: