Home / حالات حاضرہ / خبریں / ناروے۔ ویمن لیگ اہلسنت فیورست کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

ناروے۔ ویمن لیگ اہلسنت فیورست کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

اوسلو(عقیل قادر)ویمن لیگ اہلسنت فیورست کے زیر اہتمام سالانہ جشن میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔

fu4fu5میلاد النبیﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکا اعزاز مرکز کی طالبہ میمونہ نے حاصل کیا۔ اہلسنت کونسل کی بچیوں نے نعتوں کے خوبصورت گلدستے پیش کیے اور محفل میں سماء باندھ دیا۔ حضورنبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں جنہوں نے عقیدتوں کے پھول نچاور کیے ان میں سائرہ طارق، زھرا

fu6fu7فاطمہ، فضا بسمہ، کومل اور سعیدہ شامل ہیں۔کانفرنس میں نقابت کے فرائض شبانہ حمید نے احسن انداز میں ادا کیے۔ میلاد النبیﷺ کانفرنس میں محترمہ سیدہ بی بی جان کی ایک شاگرد نے اپنی منگنی کی تقریب پر جانے سے قبل خصوصی شرکت کی اور حاضرین اور اساتذہ کی خصوصی دعاؤں سے رخصت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انکا اس تقریب میں شرکت کا مقصد صرف دعاؤں کا حصول ، اساتذہ کی زیارت اور نئی نسل کو یہ پیغام دینا تھا کہ جو بھی کام شروع کریں وہ اللہ اور اسکے رسولﷺ کے بابرکت نام سے شروع کریں ۔تقریب سے سیدہ بی بی جان نے خصوصی خطاب فرمایا اور آپ نے رسالت مآب ﷺ کا حلیہ مبارک تفصیل سے بیان فرمایا اور محفل پہ ایک رقت کا سماء بندھ گیا اور آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ آپ نے مزید فرمایا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی محبت اور نسبت ہی

fur1اہل ایمان کا کُل اثاثہ ہے۔ پروگرام کا اختتام سیدہ بی بی جان کی دعا سے ہوا اور حاضرین کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی۔

Check Also

افغانستان میں سینکڑوں بچے والدین سے بچھڑ گئے

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔جو کہ اس وجہ سے تھی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: