Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / ناروے۔ مفتی محمد زبیر تبسم کے بڑے بھائی خالد جمیل اختر کی وفات پر اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اظہار افسوس

ناروے۔ مفتی محمد زبیر تبسم کے بڑے بھائی خالد جمیل اختر کی وفات پر اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اظہار افسوس

اوسلو(عقیل قادر)ناروے کی معروف مذہبی شخصیت مفتی محمد زبیر تبسم کے بڑے بھائی خالد جمیل اختر گذشتہ دنوں موہڑہ امین تحصیل گوجرخان میں انتقال کر گئے ۔ اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کی انتظامیہ و مشاورتی بورڈ کے تمام اراکین نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی۔ انتظامیہ و مشاورتی بورڈ کے جن اراکین نے مفتی محمد زبیر تبسم سے انکے بھائی خالد جمیل اختر کے انتقال پرافسوس کیا ان میں سوسائٹی کے قائم مقام صدر چوہدری مظہر حسین، جنرل سیکریڑی عقیل قادر ، فنانس سیکریڑی عبدالحمید، انفارمیشن سیکریڑی چوہدری اسماعیل سرور، جوائنٹ سیکریڑی خالد اسحاق ، اصغر علی شاہد، مرزا ذوالفقار، جاوید اقبال، اقبال اختر خان، یوسف خان، راجہ عاشق حسین، راجہ فیاض، سید فواد علی شاہ اوردیگر شامل ہیں۔

Check Also

ای کامرس کمپنی ایمازون پاکستان کو سیلر لسٹ میں ڈالنے پر رضا مند ہو گئی

اکستان کے مشیر تجارت رزاق داود نے بتایا ہے کہ معروف ای کامرس کمپنی ایمازون ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: