Home / حالات حاضرہ / خبریں / ناروے۔ واقعہ کربلا رہتی دنیا تک حق اور سچ کے پرستاروں کے لیے ہدایت فراہم کرتا رہے گا۔ علامہ انوار المصطفی ہمدمی

ناروے۔ واقعہ کربلا رہتی دنیا تک حق اور سچ کے پرستاروں کے لیے ہدایت فراہم کرتا رہے گا۔ علامہ انوار المصطفی ہمدمی

 

 

m44m11m99m77رپورٹ ۔عقیل قادر۔اوسلو۔ناروے
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی یاد میں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کی گئی جس میں اوسلو کے گرد و نواح سے بڑی تعداد میں اہل بیت اور ذکر حسینؓ کی یاد منانے کے لیے خوا تین وحضرات نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے شعلہ بیاں مقرر اور نوجوان مذہبی سکالر علامہ انوا رالمصطفی ہمدمی تھے ۔ انہوں نے ایک انتہائی پُرجوش علمی و فکری خطاب کیا اور شہدائے کربلا اور اہل بیت اطہار سے رشتے کی عظمت و فیضلت بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میرے جانے کے بعد میں آپ میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ ایک قرآن اور دوسری میری اہل بیت۔ ان دونوں چیزوں کومضبوطی سے تھام کر رکھنے میں ہی نجات اور آخرت کی کامیابی ہے۔ ذکر حسینؓ ذکر مصطفی ﷺ ہے اور محبت حسینؓ محبت مصطفی ﷺ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میدان کربلا میں خانوادہ رسولﷺ کی شہادت کے بعد جس طرح سیدہ زینبؓ نے جس جرات مندی ہمت اور حوصلہ کی مثال قائم کی ہے وہ امت مسلمہ کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔ آج کی خواتین کو کردار سیدہ زینبؓ کا مطالعہ کرنا چاہیے، آج وقت نے ہمیں ایک ایسے دورائے پر لاکھڑا کیا ہے جہاں ایک طرف حسینی کردار ہے اور دوسری طرف یزیدی، اب ہم پر منحصر ہے کہ ہم کون سی راہ اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ کربلا میں شہید ہونیوالوں کی زندگی کے سنہری اصولوں کو اپنے لئے مشعل راہ بنانا چاہیے۔کانفرنس کاآغاز تلاوت قرآن سے قاری عنصرعلی قادری نے کیا جبکہ نعت رسول مقبولﷺ ہا رون قیوم اور حیات المیر نے پیش کی۔ کانفرنس سے علامہ صداقت علی اور علامہ اقبال فانی نے بھی خطاب کیااور اسکااختتام قاری خالد محمود اور قاری اسرار احمد نے درودوسلام سے کیا۔

m33m66m55m22

Check Also

افغانستان میں سینکڑوں بچے والدین سے بچھڑ گئے

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔جو کہ اس وجہ سے تھی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: