اوسلو کی جیلیں خالی اور ہالینڈ کی جیلیں فل

اوسلو جیل میں اس وقت چونتیس سیٹیں خالی ہیں جبکہ پورا ڈپارٹمنٹ خالی ہو جائے گا۔مقامی نارویجن اخبار وی جی کے مطابق ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کو مطلع کیا گیا تھا کہ جیل میں موجود پچیس سیٹیں اب استعمال نہیں ہوں گی۔اوسلو جیل کے جیل سپریڈنٹ فرخ قریشی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں یاد پڑتا کہ کبھی یہاں جگہ خالی بھی ہوئی ہو جیسے ہی جیل کا کوئی کمرہ خالی ہوتا اسے صاف کرنے سے پہلے ہی کوئی قیدی اس میں آ جاتا تھا۔یہ سب اس وقت ہوا جب ناروے نے ہالینڈ میں دو سو بیالیس مجرموں کو رکھنے کیلیے جیل کرائے پر حاصل کی۔ورنہ یہاں کوئی جگہ خالی نہیں ہوتی تھی۔
وزارت انصاف کے اسٹیٹ سیکرٹری ویدار Vidar Brein-Karlsen برائن کے مطابق ہالینڈ میں جیل کرائے پر لینے سے ناروے میں بہت فرق پڑا ہے اب یہاں مجرموں کی طویل قطار نہیں ہے کیونکہ اب ہم ہالینڈ کی جیلوں کو بھریں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ بھیجیں

Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)