Home / حالات حاضرہ / خبریں / سونامی اورامریکہ‎

سونامی اورامریکہ‎

 

وسیم ساحل
بین الاقوامی جریدے سائنس ایڈوانس میں شائع ہونے والی تہلکہ خیز تحقیق میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مغربی افریقا کے جزائر ورڈی میں آتش فشاں کے پھٹنے کے آثار نمودارہورہے ہیں اوراگرایسا ہوا تو ایک بار پھر 73 ہزار قبل والا سونامی آسکتا ہے جب فوگو آتش فشاں کے پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔تحقیق کے سربراہ ریکارڈو رمالہو کا کہنا ہے کہ اگر یہ آتش فشاں اسی طرح پھٹا تو سونامی کی لہروں سے ہونے والی تباہی کو کسی طرح بھی روکنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب فوگو آتش فشاں سطح سمندر سے 9 ہزار 3 سو فٹ بلندی پر موجود ہے اور ہر 2 سال بعد پھٹتا ہے جبکہ اس کے پھٹنے سے اٹھنے والی ایک ہزارفٹ بلند موجوں سے میگا سونامی جنم لے سکتا ہے جس سے سب سے زیادہ متاثرسین ٹیاگو کا علاقہ ہوگا جس کی آبادی 2 لاکھ 50 ہزار ہے۔
اکثر سائنس دان اس بات پر متفق ہیں کہ یہ آتش فشاں پھٹنے کے خطرے پر ہے جب کہ گزشتہ برسوں میں جاپان، الاسکا اور دیگر ملکوں میں آتش فشاں کے پھٹنے سے ہلاکت خیز سونامی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔ 2011 میں فوگو آتش فشاں پرکی گئی تحقیق میں کہا گیا تھا کہ 65 ہزار سال قبل یہ آتش فشاں پھٹا تھا اور اب ایک بار پھر اس کے پھٹنے کے امکانات ہیں جس سے 45 فٹ بلند موجیں بلند ہوسکتی ہیں، نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فوگو آتش فشاں کی چٹانیں گزشتہ سونامی میں 160 کیوبک کلو میٹر حصہ کھو چکی ہیں جس کی وجہ سے اس بار اس کے پھٹنے سے ایک ہزار فٹ بلند موجیں پیدا ہوسکتی ہیں۔واضح رہے 2004 میں بحرہند میں آنے والے سونامی میں سمندر کی موجوں کی بلندی صرف 100 فٹ تھی لیکن اس نے زبردست تباہ مچائی تھی جس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ افریقہ سے اٹھنے والا سونامی امریکہ کے کئی شہروں کو بہا کر لے جائےگا، مغربی افریقہ کے جزائر میں فوگو آتش فشاں پھٹنے کے آثار پھر نمودار ہورہے ہیں ، 73 برس قبل مذکورہ آتش فشاں پھٹنے سے سمندر میں خوفناک اور ہلاکت خیز سونامی آیا، 8 سو فٹ اونچی لہروں نے 30 میل کے علاقے کو ملیا میٹ کردیا تھا

Check Also

سویڈن میں اخوت اسلامی بورڈ کا اجلاس ڈاکٹر عارف کسانہ کے زیر ادارت

اسٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی) اخوت سویڈن کے انتظامی بورڈ کا اجلاس اخوت سویڈن کے صدر عارف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: