Breaking News
Home / حالات حاضرہ / خبریں / ناروے آج سے میں خاندانی اور جنسی تشدد کے خلاف نئے قانون کا نفاذ

ناروے آج سے میں خاندانی اور جنسی تشدد کے خلاف نئے قانون کا نفاذ

خاندان کے افراد پر تشدد کرنے والے مجرموں کو پہلے سے ذیادہ سخت سزاء دینے کا قانون آج بروز جمعرات یکم اکتوبرسے ناٖفذ العمل ہو گیا ہے۔پہلے ا س جرم کی ذیادہ سے ذیادہ سزاء کی حد چھ برس تھی لیکن اب خاندان کے افراد کے ساتھ شدید تشدد کے جرم میں پندرہ سال تک کی سزاء ہو سکتی ہے۔
اس موقع پر جسٹس آنندسن وزیر انصاف نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ اس قانون کا آدھا حصہ پہلے سے ہی نافذتھامگر اب اسمبلی نے مکمل قانون کو نافذالعمل کر دیا ہے۔اس سلسلے میں کمپیوٹر پروگرام کے انتظار کی وجہ سے تاخیر ہو گئی تھی جو کہ اب مکمل ہو چکا ہے۔اس قانون کے تحت چودہ سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کرنے والے افراد کو بھی شدید سزاء دی جائے گی جو کہ پندرہ سال تک ہو سکتی ہے۔
جبکہ ایسے افراد جو بچوں کی صحیح دیکھ بھال نہیں کرتے انہیں بھی جرمانے کی سزاء ہو سکتی ہے۔
NTB/UFN

 

Check Also

ای کامرس کمپنی ایمازون پاکستان کو سیلر لسٹ میں ڈالنے پر رضا مند ہو گئی

اکستان کے مشیر تجارت رزاق داود نے بتایا ہے کہ معروف ای کامرس کمپنی ایمازون ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: