Home / حالات حاضرہ / خبریں / ناروے ۔پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ نے ناروے فٹبال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا

ناروے ۔پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ نے ناروے فٹبال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا

ch4 ch5اوسلو(عقیل قادر) ناروے فٹبال کپ ۔پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے ورلڈ کپ میں ناروے کی ٹیم سھوگنے کو ایک ۔صفر سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی اور کانسی کے تمغہ کاحقدار ٹھہری۔ پہلے اور دوسرے ہاف اوور میں دونوں ٹیموں کوکئی بار گول کرنے کا چانس ملا مگر کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی جبکہ پاکستانی ٹیم نے اضافی ٹائم میں گول کر کے میچ جیت لیا۔ میچ دیکھنے کے لیے بہت بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی اور پاکستان کے جیتنے کی خوشی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور نوجوان قومی پرچم گرائونڈ میں لہراتے رہے۔ پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر پینلٹی گول کی وجہ سے ٹیم کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ پاکستانی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں صرف سیمی فائنل کا میچ ہاری جس پر آزاد فائونڈیشن پاکستان اور ناروے میں ڈاکٹر شگفتہ ٹینا صد بار مبارکباد کی مستحق ہیں کہ بچوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے پاکستانیوں کا سر فخر سے سربلند ہو گیا ہے۔ ناروے ورلڈ کپ کے حوالے سے ایک مفصل رپورٹ جلد قارئین کو پڑھنے کی ملے گی۔

ch.2cch6


Check Also

انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلو میں موسم خزاں کی الوداعی پارٹی،فن پاروں کی نمائش اور ادبی محفل

انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلو میں تیس ستمبر بروز جمعرات ڈیزائننگ اور لینگوج گروپ نے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: