Home / حالات حاضرہ / خبریں / ناروے۔ پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے 25 جولائی کو ناروے پہنچے گی

ناروے۔ پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے 25 جولائی کو ناروے پہنچے گی

ناروے۔ پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے 25 جولائی کو ناروے پہنچے گی
اوسلو(عقیل قادر) پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کا دنیا کے سب سے بڑے بچوں کے فٹ بال کپ میں شرکت کا یہ دوسرا موقع ناروے کی معروف جنرل سرجری اسپیشلسٹ ڈاکٹر ٹینا شگفتہ کھورمو کو جاتا ہے جن کی کوششوں سے پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم دوسری بار 25 جولائی کو ناروے پہنچ رہی ہے۔ ۔پاکستان میں اسٹریٹ چائلڈ کو آزاد فائونڈیشن نامی تنظیم دیکھ بھال کرتی ہے اور انکی تمام ضروریات کا خیال رکھتی ہے۔ بچوں کے فٹبال کپ کے میچز کے دوران عمومی طور پر دوسو سے لیکر تین سوکے قریب لوگ بچوں کا میچ دیکھنے کے لیے شرکت کرتے ہیں، پاکستانی اسٹریٹ بچوں نے گذشتہ سال جو میچ بھی کھیلا اس میں 2000 کے قریب پاکستانیوں نے شرکت کر کے اسٹریٹ چائلڈ کی زبردست پذیرائی کی۔ امید ہے کہ اس سال بھی بڑی تعداد میں پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ کی حوصلہ افزائی کے لیے میچ دیکھنے پہنچے گے۔

Check Also

انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلو میں موسم خزاں کی الوداعی پارٹی،فن پاروں کی نمائش اور ادبی محفل

انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلو میں تیس ستمبر بروز جمعرات ڈیزائننگ اور لینگوج گروپ نے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: