Home / حالات حاضرہ / خبریں / ناروے سے پناہ گزینوں کی جبری روانگی روک دی گئے

ناروے سے پناہ گزینوں کی جبری روانگی روک دی گئے

ناروے میں ازبکستان کے اس خاندان کو روک لیاگیا ہے جن کی ناروے میں پناہ کی درخواست رد کر دی گئی تھی۔یہ اقدام ایک اطلاع پر اٹھایا گیا ہے جس کے مطابق ناروے سے ازبکستان جانے والے خاندانوں کو وہاں گرفتار کر لیا گیا۔ان میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو پناہ لے چکے تھے اور وہ لوگ بھی جن کی درخواستیں رد کر دی گئیں تھیں۔اس معاملے میں مزید تحقیق کی جا رہی ہے۔مکمل تصدیق تک ان پناہ گزینوں کی روانگی عارضی طور پر روک دی گئی ہے ۔اس سلسلے میں نارویجن امیگریشن محکمے نے تمام متعلقہ اداروں کو اطلاع دے دی ہے کہ مزید معلومات تک ازبک پناہ گزینوں کو روک کر رکھا جائے۔
اس سال 79 ازبک پناہ گزینوں نے ناروے میں پناہ کی درخواستیں دیں۔جبکہ محکمہء امیگریشن نے اس سال 131 درخواستوں میں سے گیارہ درخواستیں منظور کی ہیں۔
UFN/NTB

Check Also

سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت ، علامہ طاہر اشرفی نے دبنگ اعلان کردیا

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علما کونسل ...

2 comments

  1. اس معاملے میں ناروے نے انتہائی سخت حکمت عملی اختیار کی ہے.

  2. yeh to sahi hai Norway ek asal welfare land hai.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: