Home / حالات حاضرہ / خبریں / انسانی اسمگلنگ کے سراغ کے لیے پولیس آپریشن

انسانی اسمگلنگ کے سراغ کے لیے پولیس آپریشن

پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی نشاندہی پر جنوبی ناروے کی ایک گروسری چین پر چھاپہ مارا۔پولیس کو اپنے ذرائع سے اس چین کے مختلف مالیاتی نوعیت کے جرائم میں ملوث ہونے کی اطلاع ملی تھی۔جس میں ٹیکس چوری اور اسی نوعیت کے دوسرے جرائم شامل ہیں۔اس آپریشن میں پولیس کے ساتھ ٹیکس کا محکمہ ،فارن آفس،فلاحی ادارے اور کسٹم آفس بھی شامل تھے۔پولیس نے اوسلو میں موجود انتیس اسٹورز پر کاغذات چیک کیے اور بعض تاجروں کے گھروں میں بھی تلاشی لی۔پولیس آپریشن اوسلو کے علاوہ شی،بیرم آسکر،سینڈ فیور،لاروک،اور رالنگن کے علاقے شامل تھے۔
اس کے علاوہ کئی ایسے افراد کی نشاندہی بھی کی گئی جو کہ انسانی اسمگلنگ کا شکار ہوئے تھے۔ان میں بیشتر افراد کا تعلق نیپال اور پاکستان سے ہے۔

 

Check Also

ایک خواب ایک حقیقت

sajida parveen: دوڑ کے مقابلوں میں فِنِش لائن سے چند فٹ کے فاصلے پر کینیا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: