Home / حالات حاضرہ / خبریں / سویڈن میں الیکشن کا انعقاد

سویڈن میں الیکشن کا انعقاد

 

سٹاک ہوم(عارف کسانہ) سویڈن میں انتخابی مہم سرگرمی سے جاری ہے اور 14ستمبر کو سویڈش عوام پارلیمنٹ، ریجنل اور مقامی کونسلوں کے لیے اپنے منتخب نمائدوں کا انتخاب کریں گے۔ برسر اقتدار چار جماعتی دائیں بازو کا اتحاد کے مقابل سوشل ڈیموکریٹ، لیف پارٹی اور گرین پارٹی مقابل ہیں جوآپس میں حکومت سازی کے لیے تعاون کرسکتے ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق کسی بھی جماعت یا اتحاد کو پچاس فی صد سے زائد رائے عامہ کی حمایت حاصل نہیں ہے اگرچہ حزب مخالف کی ریڈ گرین جماعتوں کو برتری حاصل ہے۔ نسل پرست پارٹی سویڈش ڈیموکریٹ بھی میدان میں ہے اور اُسے دس فی صد اے زائد حمایت حاصل ہے۔ سویڈن کے جمہوری اور حقوق انسانی کے پش منظر کے تناظر میں سیاسی رہنمائوں نے عوام سے اپیل کہ ہے کہ نسل پرست جماعت کا راستہ روکنے کے لیے اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں چاہے کسی بھی قومی جماعت کے لیے کریں۔ خواتین کے حقوق کی جماعت بھی میدان میں ہے اور پارلیمنٹ میں پہلی بار رسائی کے لیے محنت کررہی ہے۔ 14ستمبر کی رات کو سب کچھ واضع ہوجائے گا۔

Check Also

ایک خواب ایک حقیقت

sajida parveen: دوڑ کے مقابلوں میں فِنِش لائن سے چند فٹ کے فاصلے پر کینیا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: