Home / حالات حاضرہ / خبریں / یورپ میں ذیادہ ملازمتوں کے مواقع

یورپ میں ذیادہ ملازمتوں کے مواقع

یورپین ممالک میں سن دو ہزار تیرہ میں دو ہزار بارہ کی نسبت خالی آسامیوں میں ایک اعشاریہ چھ فیصد کے تناسب سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اب تک لیے گئے جائزے کے مطابق دو ہزارچودہ کے پہلے چوتھائی حصے کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی ہے۔جبکہ دو ہزار چودہ کے دوسرے حصے کے جائزے کی تجزیہ رپورٹ تا حال شائع نہیں ہوئی۔اس کے علاوہ اس جائزہ رپورٹ میں زراعت جنگلات اور فشنگ کے شعبے شامل نہیں ہیں۔
جبکہ یورپین ممالک میں ملازمتوں کے مواقع کا تناسب مختلف ہے جو کہ بالترتیب سال دو ہزار چودہ کے پہلے حصے میں جرمنی میںدو اعشاریہ نو فیصد سویڈن میں ایک اعشاریہ نو فیصد اور پولینڈ میں اعشاریہ پانچ فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ ناروے میں سال کے اسی حصے میں دو اعشاریہ چار فیصد کے تناسب سے ملازمتوں کے مواقع ریکارڈ کیے گئے تھے۔

Check Also

ایک خواب ایک حقیقت

sajida parveen: دوڑ کے مقابلوں میں فِنِش لائن سے چند فٹ کے فاصلے پر کینیا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Enable Google Transliteration.(To type in English, press Ctrl+g)

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.
%d bloggers like this: