Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/d/7/4/urdufalak.net/httpd.www/urdu/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نارویجن سرحدی علاقے کی لومڑیوں میں جوؤں کی موجودگی سے گورنر پریشان

ناروے اور روس کے درمیان ی سرحدی علاقے میں پائی جانے والی لومڑیوں کی فر میں جوئیں پائی گئی ہیں جن کی وجہ سے انہیں انفیکشن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوال بارڈ کے گورنر نے لومڑیوں کے بالوں میں جوؤں کی موجودگی پر فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔جبکہ سوال بارڈ کے گورنر آفس سے ایگن رولینڈ نے کہا ہے کہ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ جوئیں کتوں میں بھی منتقل ہو سکتی ہیں یا نہیں۔جبکہ اس بارے میں بھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ لومڑی کے بالوں میں موجود یہ جوئیں اسی نسل کی ہیں جو کہ کتوں کے بالوں میں پائی جاتی ہیں۔
شکاریوں کے لیے اہم اعلان
نارویجن پولر انسٹیٹیوٹ اور ادارہ تحظ جنگلی حیات نے لومڑی کے شکاریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسکا شکار کرتے وقت جؤں سے ہشیار رہیں کیونکہ ان سے انفیکشن کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ بھیجیں