Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/d/7/4/urdufalak.net/httpd.www/urdu/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

امریکہ نے روس کے 27سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

امریکہ نے روس کے 27سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

 امریکہ نے روس کے 27 سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے 30 جنوری تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونیوف نے میڈیا کو بتایا کہ 27 روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ سے واپس روس جانے کا کہہ دیا گیا ہے جس کے بعد یہ سفارت کار اہل خانہ سمیت 30 جنوری چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سفارت کاروں کو نکالا جا رہا ہے جس سے ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ میرے ساتھیوں کا ایک بڑا گروپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30 جنوری کو ہمیں چھوڑ کر روس واپس چلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں