اردو فلک انعامی مقابلوں کے نتائج

ماہ اگست میں اردو فلک ڈاٹ نیٹ پر ہونے والے آزمائشی انعامی تصویری مقابلے میں کاشف علی نے پانچ سوکراؤن کے انعامی گفٹ کارڈ کا انعام جیتا ہے ۔اردو فلک ٹیم کی جانب سے انہیں مبارک باد۔
اس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد ویلفئیر آرگنائیزیشن کی عید ملن پارٹی کے موقع پر اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی جانب سے پروگرام کے میزبان جناب عقیل قادر نے اردو فلک ڈاٹ نیٹ سبسکرپشن کا ایک مقابلہ منعقد کروایا۔اس مقابلے میں پروگرام میں موجود حاضرین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔کھانے کے وقفے سے پہلے ہی انعامی گفٹ کارڈز حاضرین میں تقسیم کر دیے گئے۔جناب عقیل قادر صاحب نے بڑی چابک دستی اورمہارت سے پروگرام کی میزبانی کے ساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کے انعامی مقابلے بھی منعقد کرائے اورپروگرام کے دوران مقابلے میں حصہ لینے والوں کے لیے ہدایات اور اناؤنس منٹ بھی کرتے رہے۔جس کی وجہ سے حاضرین نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ۔
سبسکرپشن لینے والے حاضرین کے ناموں کی قرعہ اندازی ایک بچی نے کی۔
ہزارکراؤن مالیت کا سب سے پہلا گفٹ کارڈ جیتنے والے خوش قسمت تھے جا وید اقبال
پانچسو کراؤن مالیت کا گفٹ کارڈجیتنے والے خوش قسمت تھے ظہوراحمد
جبکہ خواتین میں سے ایک ریڈی میڈ سوٹ کا خری دادری گفٹ کارڈ جیتنے والی خاتون تھیں نسرین
خواتین مین خصوصی انعام جیتنے والی خاتون کا نام تھا سدرہ
جبکہ قرعہ اندازی کرنے والی بچی کو دو سو کراؤن کا گفٹ کارڈدیا گیا۔
اردو فلک کی ٹیم کی جانب سے تمام جیتنے والوں کو مبارکباد ۔تمام انعامات جیتنے والے افارد سے درخواست ہے کہ وہ اپنی یا اپنے گھر کے فرنٹکی تصاویر اردو فلک ڈاٹ نیٹ کو ارسال کر دیں تاکہ انہیں یادگار انعامی سرٹیفکیٹ دیا جا سکے

اردو فلک انعامی مقابلوں کے نتائج” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں