آکسیجن بنانے والی پاکستانی کمپنی میں حادثہ، ہلاکتیں، افسوسناک خبر

آکسیجن بنانے والی پاکستانی کمپنی میں حادثہ، ہلاکتیں، افسوسناک خبر

روات انڈسٹریل ایریا میں آکسیجن بنانے والی کمپنی میں سلنڈر پھٹنے سے 2افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ریسکیو 1122کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ فیکٹری میں آکسیجن گیس سلنڈر بھرے جا رہے تھے کہ اس عمل کے دوران گیس کے اخراج کی وجہ سے ایک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے فیکٹری کی مشینری اور عمارت کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق مارڈن گیسز نامی اس فیکٹری میں ہونے والا دھماکہ بہت شدید نوعیت کا تھا، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں 2افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 32سالہ سرفراز اور 32سالہ مکرم نامی دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں