یوم قائد کے موقع پر ایک دلچسپ سروے رپورٹ‌

[12:46, 23.12.2025]
Guul Bahar Bano:

یوم قائد کے حوالے سے اردو فلک کے لیے خصوصی سروے انٹرویو
خصوصی نمائندہ اردو فلک ڈاٹ‌نیٹ‌
گل بہار بانو
یوم قائدِ اعظم
“طالب علم محمد عبداللہ”
السلام علیکم!
وعلیکم السلام ۔
کیا نام ہے آپ کا ؟
محمد عبداللہ
محمد عبداللہ کون سی جماعت کے طالب علم ہیں آپ؟
جی میں ایف ایس سی پری انجینیئرنگ کا طالب علم ہوں
کون سے کالج میں پڑھتے ہیں آپ؟
میں پنجاب گروپ آف کالج میں پڑھتا ہوں ۔
محمد عبداللہ کس علاقے میں رہتے ہیں ؟
جی میں تحصیل پنڈ دادن خان ضلع جہلم کا رہائشی ہوں ۔
محمد عبداللہ آپ ایک طالب علم ہیں تو میں سروے کر رہی ہوں آپ کو پتہ ہے 25 دسمبر آ رہا ہے تو یوم قائد اعظم کے حوالے سے آپ سے چند سوالات کروں گی۔
جی ضرور
میرا پہلا سوال ہےآپ سے ؟

آپ قائد اعظم کو کیوں عظیم رہنما سمجھتے ہیں ؟
جواب:- میں قائد اعظم محمد علی جناح کو عظیم رہنما اس لیے سمجھتا ہوں کیونکہ انہوں نے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن یعنی پاکستان حاصل کرنے کے لیے اپنی پوری زندگی لگا دی وہ بہت ایماندار، دانشمند ،اصول پسند انسان تھے ۔اور انہوں نے ہمیشہ انصاف کی بات کی اور اپنی قوم کو متحد رکھا ان کی قیادت نظم و ضبط ہم سب کے لیے مثال ہے ۔

میرا دوسرا سوال ہے آپ سے محمد عبداللہ مجھے بتائیں کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیم اور تربیت نے ان کی شخصیت پر کیا اثر ڈالا تھا؟
جواب:- میرے خیال میں تعلیم اور تربیت یہ دو ایسے ہتھیار ہیں .جو کسی بھی انسان کی شخصیت کو پالش کرتے ہیں. نکھارتے ہیں. اور رول ماڈل بناتے ہیں. ہمارے لیے لیڈر محمد علی جنا ح نے وکالت کی تعلیم حاصل کی جس سے ان میں منطقی سوچ اور مسائل کو تجزیہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوئی انہوں نے ہر مسئلے کو جذباتی طور پر نہیں بلکہ حقائق کی بنیاد پر حل کیا ۔
قائد اعظم کی تعلیم اور تربیت نے انہیں ایک عقلمند ا،صولی، دیانت دار اور معاملہ فہم ,حاضر دماغ ,اور متوازن رہنما بنایا. ان کے اندر رواداری اور نظم ضبط پیدا ہوئے ۔جو انہیں عظیم قائد بناتے ہیں۔
سوال نمبر تین آپ کا پسندیدہ قول کون سا ہے جو قائدا اعظم نے فرمایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب:- میرا پسندیدہ قول جو ہے وہ یہ ہے کہ قائد اعظم نے تعلیم کے بارے میں بڑا خوبصورت قول فرمایا تھا۔ کہ “تعلیم سب سے بڑی دولت ہے” اور یہ قول ہم بچوں کو یہ سکھاتا ہے .کہ علم سے بڑی کوئی دولت اور سرمایہ نہیں ہے اور یہ قول ہمیں سکھاتا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے سے انسان میں خود اعتمادی, سمجھداری اور اچھے اخلاق پیدا ہوتے ہیں کسی بھی میدان میں ہم ہار نہیں سکتے اگر ہمارے پاس علم کا ہتھیار ہوگا ۔ہم کامیاب ہوں گے قائد اعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ ہر بچے کو تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ پھر ہمیں کوئی جھکا نہیں سکتا۔
سوال:-آپ کے خیال میں قائد اعظم کے لیے سب سے بڑی کامیابی کیا تھی؟

جواب:-یہ کون نہیں جانتا کہ قائد اعظم محمد علی جنا ح کی سب سے بڑی کامیابی ان کی جیت پاکستان کا قیام تھا۔ انہوں نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن حاصل کرنے کے لیے بہت محنت اور قربانیاں دی قائد اعظم نے مسلمانوں کو متحد رکھا اور ہمیشہ اصولوں پر عمل کیا ان کی کوششوں کی بدولت ہم آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔ تو میرے خیال میں قائد اعظم کی سب سے بڑی کامیابی یہی تھی کہ انہوں نے پاکستان بنایا۔

سوال:- اپ ہمارے پڑھنے والوں اور اپنے جیسے نوجوانوں کو قائد اعظم ڈے کے حوالے سے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟
جواب:-میں یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ اج ہم قائد اعظم کی بدولت پاکستان جیسے ازاد ملک میں رہ رہے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ انہوں نے جو ہمیں سکھایا مطلب محنت ایمانداری سچائی ثابت قدمی۔ تو ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے تعلیم حاصل کریں اور اچھے اور کامیاب انسان بنیں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں

واپڈا لائن مین سید آفتاب حسین شاہ
السلام علیکم!
وعلیکم السلام ۔
کیا نام ہے آپ کا؟
سید آفتاب حسین شاہ۔
کیسے ہیں سر آپ ؟
جی اللہ کا شکر کرم ہے اس مالک کا ۔ سر کیا کام کرتے ہیں آپ ؟
جی میں واپڈا میں لائن مین ہوں۔
سوال:- سر آپکی تعلیم کیا ہے؟
جواب :- جی میں نے انٹر پاس کیا ہوا
سر کس علاقے میں رہتے ہیں آپ؟
جی میں کسلیاں گاؤں کا رہائشی ہوں

سر میں قائد اعظم ڈے کے حوالے سے سروے کر رہی ہوں ۔جس پہ چند سوالات کروں گی آپ سے۔
جی پوچھیے۔۔۔۔۔۔
میرا پہلا سوال ہے آپ سے کہ قائدا اعظم کی کس خوبی نے آپ کو متاثر کیا ؟
جواب :- قائد اعظم محمد علی جناح کی جس خوبی نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے ۔وہ دیانتداری، اصول پسندی اور ثابت قدمی ہے۔ یہ وہ خوبیاں ہیں۔جو ان کے پوری زندگی میں نمایاں طور پر نظر آتی ہیں۔
سوال:- اچھا یہ خوبیاں آپ کو متاثر کرتی ہیں ان کے پیچھے کیا وجہ ہے؟
جواب :- دیکھیے قائد اعظم ہمیشہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے تھے. وہ ایک عظیم وکیل تھے. اور جانتے تھے کہ قوم انصاف اور اصولوں پر ہی ترقی کرتی ہیں
انہوں نے کبھی ذاتی مفاد دباؤ یا وقتی فائدے کے لیے اپنے اصولوں کو قربان نہیں کیا۔
چاہے حالات کتنے مشکل کیوں نہ ہو اور وہ سچ کے ساتھ کھڑے رہے جب برصغیر کے مسلمانوں کے لیے انہوں نے انگریزوں سے مسلمانوں کو حق دلایا ۔الگ وطن کا مطالبہ کیا تو اس دوران ان کو بے شمار مشکل کا سامنا کرنا پڑا مگر وہ ثابت قدم رہے وہ ڈرے نہیں نہ ہی انہوں نے ہمت نہیں ہاری مجھے ان کی اس خوبی نے بہت متاثر کیا۔ وہ ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑے رہے ۔ان کو تنقید کا، تنہائی کا اور مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔مگر وہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے ۔ان کی ثابت قدمی نے ثابت کیا کہ کامیابی شور شرابے اور طاقت سے نہیں بلکہ مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے حاصل ہوتی ہے۔ ان کی یہ خوبیاں ہمیں سبق دیتی ہیں ۔
حوالے سے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟
جواب:-میں یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ اج ہم قائد اعظم کی بدولت پاکستان جیسے ازاد ملک میں رہ رہے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ انہوں نے جو ہمیں سکھایا مطلب محنت ایمانداری سچائی ثابت قدمی۔ تو ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے تعلیم حاصل کریں اور اچھے اور کامیاب انسان بنیں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں۔۔

7 تبصرے ”یوم قائد کے موقع پر ایک دلچسپ سروے رپورٹ‌

  1. بے شک قائدِاعظم کی جدوجہد اور اصول آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں.
    بہت خوب

  2. “Quaid-e-Azam Day کے موقع پر کیے گئے سوالات بہت اچھے تھے۔ لوگوں کے جوابات سے قائدِاعظمؒ کی جدوجہد، اصولوں اور پاکستان سے محبت کا واضح اندازہ ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان کے فرمودات پر عمل کریں۔”

  3. قائد اعظم محمد علی جناح جیسا باوقار،فرض شناس،باہمت،اصول پسند ،نڈر،حاضر جواب ،دیانتدار،اعلی سوچ،مضبوط ارادے،ثابت قدم،بلند سوچ،مستقل مزاج لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے۔
    آج ہم میں وہ موجود نہیں تو کیا ہوا،ان کے اصولوں کو اپنا کر ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔
    پاکستان زندہ باد
    قائد اعظم پائندہ باد

  4. قائد اعظم نے تعلیم کے حوالے سے فرمایا تھا کہ تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے کہ جس کے ذریعے ہم پوری دنیا کو فتح کر سکتے ہیں اور ہمیں کوئی ہرا نہیں سکتا اس لیے تمام طالبات کو محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں