علاج بالغذاء (آم)

بیماریوں کی وجوہات غلط غذائی عادات اور غلط سوچ ہوتی ہیں۔جبکہ نوے فیصد بیماریوں کی وجہ اسٹریس ہے۔یہ جسم و جاں ہمارے پاس خدا کی امانت ہیں۔اسکی دیکھ بھال ہماری اولین ذمہ داری اور فرض ہے۔ اس فرض میں کوتاہی کی سزاء ہے جو کہ ہمیں بیماریوں کی صورت میں بھگتنی پڑتی ہے۔اپنے جسم و جاں کی حفاظت میں کوتاہی دراصل امانت میں خیانت کے مترادف ہے۔اپنے قیمتی جسم کی حفاظت خے لیے صحیح خوراک کی عادات،سونے جاگنے کی روٹین، مثبت سوچ اور ورزش سے کی جا سکتی ہے۔کسی مفکر کا قول مشہور ہے کہ صبح کا کھانا کسی بادشاہ کی طرح کریں، دوپہر کا کھانا شہزادے کی طرح اور رات کا کھانا فقیر کے کھانے کی طرح کھائیں۔اسطرح آپکی صحت اچھی رہے گی۔کچھ بیماریاں وراثت اور خراب ماحول سے بھی ملتی ہیں۔ان کے بارے میں معلومات آپ کی صحت کے تحفظ کی ضامن ہے۔کئی امراض خوراک کی تبدیلی او رمناسب پر ہیز سے کنٹرول کیے جا سکتے ہیں۔ ہم اپنے کالم علاج بالغذاء میںمختلف پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے بیماریوں کے علاج کے طریقے بتائیں گے۔

“سب سے پہلے ہم پھلوں کے بادشاہ آم کا نتخاب کریں گے۔ یہ معلومات کئی اقساط پر مشتمل ہوں گی۔آپ میل کے زریعے کسی خاص بیماری کا علاج بالغذاء بھی پوچھ سکتے ہیں۔
Al Qamar Online

پھلوں کا بادشاہ آم
آجکل موسم گرماء کی آمد آمد ہے۔ آم کے پیڑوں پہ کو ئل کی کوکو آموں کی آمد کی خبر دیتی ہے۔ آموں کے باغات آم کی کیریوں اور آموں سے لد گئے ہیں۔پاکستانی باغات کے آم پوری دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ناروے میں بھی پاکستان سے آپ امپورٹ کیے جاتے ہیں۔ آم پاکستانیوں کے علاوہ مقامی نارویجنوں میں بھی مقبول ہیں۔تاجر حضرات آم کی امپورٹ ایکسپورٹ سے یہاں بہت زر مبادلہ کماتے ہیں۔پکے اور میٹھے آم جسم کی طاقت بڑھانے کے ساتھ ساتھ جگر معدہ، سینہ پھیپھڑوں دل اور دماغ کو طاقت بخشتے ہیں۔آم کھانے کے بعد دودھ کی پتلی لسی یا دودھ میں سیون اپ ملا کر پینے سے معدے میں گرمی نہیں ہوتی۔

احتیاط
آم خالی معدہ نہ کھائیں۔اگر آم کھانے کے بعد معدہ بوجھل محسوس ہو توتین چار دانے جامن کھانے سے طبیعت ہشاش بشاش ہو جاتی ہے۔

ا س کالم علاج بالغزاء میں ہمارے ماہر خوراک آپکو باری باری مختلف بیماریوں کا علاج آم سے بتائیں گے۔ اسلیے ہمارے کالم پڑھتے رہیں اگر کسی خاص بیماری کا علاج خوراک سے پوچھنا چاہیں تو میل بھیج کر پوچ سکتے ہیں۔ کوشش کی جائے گی کہ دو سے تین اقساط میں ایک پھل یا سبزی کے خواص بمع علاج کے بتا دیے جائیں۔آم سے جن بیماریوں کا علاج ممکن ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

معدہ کے امراض،خون کی کمی،آنکھوں کے سامنے اندھیرا،دائمی سر درد،صفراوی بخار یا پیشاب میں خون،جریان الرحم،تپ دق،دائمی سر درد،قبض بواسیر،ہیضہ،سنگر ہنی، اور گردہ و مثانہ کی کمزوری۔

آم تمام عمر کے لوگوں کے لیے مفید ہے۔کمزور اور لاغر جسم کے لوگوں کے لیے تو یہ عمدہ غذائی ٹانک ہے۔یہ خون پیدا کرنے کی قدرتی دواء ہے۔یہ خوش ذائقہ پھل نہ صرف گوشت پیدا کرتا ہے بلکہ نشاستہ دار روغنی اجزاء کے علاوہ فاسفورس ،فولاد کیلشیم پوٹاشیم اور گلوکوز بھی اسمیں شامل ہے۔

آم کے درخت پہ جب پھول کھلیں تو انہیں ہتھیلی پہ مسلنے سے اسکا اثر سال بھر رہتا ہیاگر کسی کو کسی بچھو ،بھڑ یا کسی زہریلے جانور نے کاٹا ہو تو اس جگہ ہاتھ پھیرنے سے تکلیف دور ہو جائے گی۔مگر اسکے بعد احتیاطا ڈاکٹر کو بھی دکھا لیں۔

میٹھا آم جو کہ عام طور سے مالدہ، دوسہری اور اور لنگڑا ہوتا ہے اعلیٰ درجہ کا مقوی باہ ہے۔ یہ خون پیدا کر کے جسم کو طاقتور بناتا ہے۔میٹھے آم سے مندرجہ ذیل طریقے سے تپ دق کا علاج کیا جا سکتا ہے۔اس طریقے سے اکیس دنوں تک کے استعمال سے بگڑا ہوا مرض بھی مکمل ٹھیک ہو جاتا ہے۔

آم سے تپ دق کا علاج
کسی پتھر یا چینی کے برتن میں تازہ میٹھے آموں کا رس پندرہ بیس گرام تک نچوڑ لیں۔اس میں شہد پانچ گرام ملا کر صبح و شام استعمال کریں۔اسکے ساتھ صبح شام گائے یا بکری کا دودھ مصری ڈال کر پئیں۔

سنگرہنی اور معدے کے امراض

آم دو بڑے سائز کے پکے ہوئے
دودھ گائے کا٧٠ لیٹر

اس مرض کے علاج کے لیے صبح کے نو بجے دو بڑے پکے ہوئے آم لیں۔ اسکا چھلکا اتار کر گودا نکال لیں۔اسے اسٹیل کے برتن میں دودھ میں ڈال دیں۔ دودھ اتنا ڈالیں کہ آم کے ٹکڑوں کو وہ ڈھانپ لے۔اس دودھ کو ابال کر ٹھنڈا کر لیں۔ آم کے یہ ٹکڑے کھا لیں اور دودھ پی لیں۔اس طریقے سے آم کھانے کے بعد پھر تین تین گھنٹے کے بعد اسی طرح آم کے ٹکڑے دودھ میں ابال کر پئیں۔ اس دوران آم کے سوا اور کچھ نہ کھائیں۔اور نہ پئیں۔جب دستوں کی تعداد میں کمی ہو دو ہفتے تک اسی طرح آم کھانے سے سنگر ہنی کی بیماری دور ہو جاتی ہے۔

فوائد
یہ طریقہ دماغی طاقت کے لیے ، اور دائمی سر درد،اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جانے کے لیے بھی مفید ہے۔اس سے بھی خون بنتا ہے اور چہرے کی زردی اور جسمانی کمزوری ختم ہو جاتی ہے۔

2 تبصرے ”علاج بالغذاء (آم)

اپنا تبصرہ لکھیں