KIA نے پاکستان میں Picanto گاڑی متعارف کروانے کا اعلان کردیا، قیمت کتنی ہوگی؟ جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی لے لیں

KIA نے پاکستان میں Picanto گاڑی متعارف کروانے کا اعلان کردیا، قیمت کتنی ہوگی؟ جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی لے لیں

موٹرز نے اپنی گاڑی پیکانٹو (Picanto)پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے جس میں ایسے فیچرز اتنی کم قیمت میں مہیا کیے گئے ہیں کہ آپ سن کر ابھی خریدنے کی خواہش کریں گے۔ ویب سائٹ پاک وہیلز کے مطابق کِیا پیکانٹو 5دروازوں والی ایک بنیادی قسم کی گاڑی ہے جو مقامی سطح پر تیار کی جا رہی ہے۔ اس میں 1000سی سی انجن نصب کیا گیا ہے جو 4سپیڈ آٹومیٹک گیئربکس کے ساتھ منسلک ہے۔ اس کا یورو6معیار کا 1.0لیٹر انجن 66ہارس پاور طاقت پیدا کرتا ہے۔

یہ گاڑی این ای ڈی سی کے مطابق ایک لیٹر میں 23کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس گاڑی میں 2400ایم ایم کا وہیل بیس لگایا گیا ہے جس سے گاڑی پر کنٹرول بہت بہتر ہوتا ہے۔ کِیا لکی موٹرز کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں متعارف کروائی جانے والی پیکانٹو گاڑی میں کمپنی کی پیپس 2019ءماڈل گاڑی سے زیادہ فیچرز موجود ہوں گے جبکہ اس کی قیمت اندازاً 12لاکھ سے 15لاکھ روپے کے درمیان ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں